بیجنگ(شِنہوا )چین کے ریاستی کونسلراور قومی دفاع کے وزیر لی شانگ فو نے بیجنگ میں روسی بحریہ کے کمانڈر انچیف نیکولے یومینوف سے ملاقات کی اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے پر زوردیا۔اس موقع پر لی نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت نے چین اور روس کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے خاکے تیار کیے ہیں۔ انہوں نے دونوں افواج کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے ، بحریہ کے رابطوں کو مضبوط بنانے اور پیشہ ورانہ شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی کوششوں پر زور دیا۔اس موقع پر روسی بحریہ کے کمانڈر انچیف نیکولے یومینوف نے کہا کہ روس چین کے ساتھ فوجی تعاون کو بڑھانے کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین کے ساتھ قریبی تعاون برقرار رکھنے کو خواہشمند ہے تاکہ دونوں ممالک اور دوافواج کے درمیان تعلقات کو نئی سطح پر لے جایا جا سکے۔