بیجنگ(شِنہوا )چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گو چھنگ نے بیجنگ میں روس کے نائب وزیر اعظم اور صنعت و تجارت کے وزیر ڈینس مانتوروف سے ملاقات کی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن ژانگ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی سٹرٹیجک رہنمائی کے تحت نئے دور کے لیے چین اور روس کے درمیان ہم آہنگی پر مبنی جامع سٹرٹیجک شراکت داری کی مستحکم ترقی برقرارہے۔ژانگ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے تحت بین الحکومتی تعاون کے طریقہ کار کو عملی شکل دینے، صنعتی تعاون کی بہتری اور دونوں ممالک کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے چین روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیارہے ۔اس موقع پر روسی نائب وزیر اعظم مانتوروف نے کہا کہ روس دونوں ممالک کے درمیان مثبت اور مستقبل کے حوالے سے صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرنے کو تیار ہے۔