بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گوچھنگ نےسرکاری کاروباری اداروں (ایس او ایز) میں اصلاحات کو وسعت دے کر اپ گریڈ کرنے کی مہم میں ٹھوس پیش رفت پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ژانگ نے یہ بات مہم کی تیاریوں کے بارے میں ایک ٹیلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ژانگ نے کہا کہ اس مہم کا مقصد قومی حکمت عملی کی خدمت کرنا اور بنیادی مسابقت اور افعال کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔
انہوں نے جدت سازی کو فروغ دینے اور سائنس و ٹیکنالوجی میں زیادہ سے زیادہ خود انحصاری اور طاقت حاصل کرنے میں مدد کے لئے ایس او ایز کے لئے کارکردگی کی تشخیص کے نظام کو بہتر بنانے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ جدید صنعتی نظام کی تعمیر میں مدد کے لئے سرکاری معیشت کے ڈھانچے کو بہتر بنایا جانا چاہئے اور توانائی ، وسائل اور اناج کی پیداوار سمیت بنیادی شعبوں میں ایس او ای کردار کو مضبوط کیا جانا چاہئے۔
ژانگ نے مزید کہا کہ کیپیٹل مینجمنٹ فوکس کے ساتھ سرکاری ملکیت کے اثاثوں کی نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے اور ایس او ای کارپوریٹ گورننس کو جدید بنانے کے لئے بھی کوششیں کی جانی چاہئیں۔