• Dublin, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی مندوب کا امداد کی فراہمی کے دوران شام کی خودمختاری کے احترام پر زورتازترین

July 12, 2023

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے ایک مندوب  نے کہا ہے کہ شام کو انسانی ہمدردی کی امداد کی فراہمی  ملک کی خودمختاری کے احترام پر مبنی ہونی چا ہئے۔

شام میں سرحد پار سے امداد کی فراہمی کی اجازت پیر کو ختم ہو گئی تھی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل منگل کے روز دو مسودہ قراردادوں میں سے کسی ایک کو منظور کرنے میں ناکام رہی جس سے میکانزم کی تجدید ہو نا تھی۔

روس نے برازیل اور سوئٹزرلینڈ کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کے مسودے کو ویٹو کر دیا جس میں 9 ماہ کی دوبارہ منظوری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ایک روسی مسودہ قرارداد  منظوری کے لئے مطلوبہ تعداد میں ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ر ہی جس میں6  ماہ کے لئے میکانزم کی تجدید کی جانی تھی۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جون نے ووٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چین کو اس اہم معاملے پر اتفاق رائے تک پہنچنے میں سلامتی کونسل کی ناکامی پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہاکہ شام میں انسانی مسئلے پر چین کا موقف مستقل اور واضح رہا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ اس بات پر قائم رہے ہیں کہ شام کو انسانی بنیادوں پر امداد اس طرح فراہم کی جانی چاہیے جو شام کی خودمختاری اور شامی حکومت کی ملکیت کا احترام کرے۔

انہوں نے کہا کہ سرحد پار امداد شام کو انسانی امداد کا بنیادی طریقہ بن جانا چاہیے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ سرحد پار ریلیف میکانزم ایک عارضی انتظام ہے جو مخصوص حالات میں کیا گیا ہے اور اس بات کی ضرورت ہے کہ سرحد پار امداد کی منتقلی کو تیز کیا جائے اور وقت کے ساتھ ساتھ سرحد پار میکانزم کو اس کی حتمی منزل تک مرحلہ وار ختم کیا جائے۔