• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی ماہرین حیاتیات کی جانب سے جھینگوں کے فوسل کی نئی نسل کی نشاندہیتازترین

January 09, 2023

نانجنگ(شِنہوا) چینی ماہرین حیاتیات نے ملک کے جنوب مغربی صوبے یوننان میں جھینگوں کے فوسل کی نئی نسل کا تعین کیا ہے جو51کروڑ 80لاکھ سال پرانی ہے۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے نانجنگ انسٹی ٹیوٹ آف جیولوجی اینڈ پیلیونٹولوجی کے مطابق، نئی نسل،انووویٹیوکیرس ماوتیان شینینسزکو پہلےانومالوکاریس کے نام سے جانا جاتا تھا، جس کا مطلب ہے غیر معمولی جھینگا،کیونکہ اس کی شکل پہلے سے معلوم ریڈیوڈونٹ سے کافی ملتی جلتی ہے۔

جھینگوں کی نئی اقسام کے فوسل کو ماؤتیان شان پہاڑ میں چھینگ جیانگ کے فوسل بنے پتھروں کے ابتدائی کیمبرین فانا سے جمع کیا گیا تھا۔ انسٹی ٹیوٹ کے ایسوسی ایٹ محقق ژینگ ہان نے کہا کہ انومالوکاریس کی طرح، اس میں تیرنے اور سانس لینے کے لیے پیڈل نما بلیڈ اور گل فلیپس کے ساتھ  ایک دم ،اسپائنی پنسر  اور سر پر بڑی مرکب آنکھوں کا ایک ایک جوڑا، اور سر کے نیچے ریڈیل ماؤتھ پارٹس ہیں۔