بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ اور لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کی ترقی کے لیے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کی خصوصی مندوب پھینگ لی یوآن نے خواتین کی بھرپورترقی کو فروغ دینے کے لیےمشترکہ کوششوں پرزور دیاہے۔
پھینگ نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز چین-افریقہ خواتین فورم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چینی خاتون اول نے کہا کہ چین اور افریقہ ایک ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی ہیں، جو ہر دکھ سکھ کی گھڑی میں ایک دوسرے کےساتھ کھڑے ہیں خواتین چین-افریقہ بڑے خاندان کی اہم رکن ہیں۔ پھینگ نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے دوران چین افریقہ تعاون فورم کے فریم ورک کے تحت چین اور افریقہ کی خواتین نے یکجہتی اور تعاون کے ذریعے مشترکہ ترقی کا ایک شاندار باب تحریر کیاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افریقہ کے مختلف مقامات پر، چینی خواتین افریقی بہنوں کے ساتھ طبی ٹیموں، امن مشنز، بنیادی ڈھانچے کی تعمیرکے شعبوں اور تکنیکی تربیتی پروگراموں میں کام کر رہی ہیں۔وہ ایک بہتر زندگی بنانے اور مضبوط چین-افریقہ دوستی میں شراکت کے لیے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں۔ پھینگ نے کہا کہ انہوں نے محبت اور امید کی پیشکش کے لیے افریقی ممالک کی خواتین اول کی ترقی کی تنظیم کے ساتھ دوستانہ تبادلوں اور تعاون کو برقرار رکھا ہے۔