• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں مستحکم نشوونما ریکارڈتازترین

November 10, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین میں اکتوبر کے دوران آٹوموبائل صنعت کی پیداوار اور فروخت میں مستحکم نشوونما ہوئی ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹو موبائل مینوفیکچررز کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ دنیا کی سب سے بڑی آٹوموبائل مارکیٹ میں گاڑیوں کی پیداوار 26 لاکھ یونٹس اور فروخت 25 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 11.1 فیصد اور 6.9 فیصد زیادہ ہے۔

رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران گاڑیوں کی پیداوار 2 کروڑ 22 لاکھ 40 ہزار یونٹس ہو گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 7.9 فیصد زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر 2 کروڑ 19 لاکھ 80 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں  جو کہ 4.6 فیصد زیادہ ہیں۔

ایسوسی ایشن نے بتایا کہ آٹوموبائل انڈسٹری کے بڑے معاشی اشاریوں میں بہتری جاری ہے، جو آٹو مارکیٹ کو پورے سال کیلئے مستحکم ترقی حاصل کرنے میں مدد دے گی۔