• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی برانڈ کی مسافر کاروں کی فروخت میں 37.3 فیصد اضافہتازترین

March 26, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی برانڈ کی مسافر کاریں تیار کرنے والوں نے رواں سال کا آغاز اچھے طریقے سے کیا اور مارکیٹ کے بڑے حصہ پر ان کا قبضہ رہا۔

چائنہ ایسویسی ایشن آف آٹو موبائل مینوفیکچرز کے مطابق فروری میں 8 لاکھ 73 ہزار چینی برانڈ کی مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ ماہ کی نسبت 15.2 فیصد اور گزشتہ برس کی نسبت 37.3 فیصد زائد ہے۔

مقامی مسافر کار ساز کمپنیوں کا مارکیٹ حصہ گزشتہ ماہ بڑھ کر 52.8 فیصد ہو گیا جو ایک برس پہلے کی نسبت 10.1 فیصد سے پوائنٹس زائد ہے۔

چائنہ ایسویسی ایشن آف آٹو موبائل مینوفیکچرز کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے فروری کے دوران چینی برانڈ کی مسافر کاروں کی فروخت 16 لاکھ 30 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جو ملک کی کل مسافر کاروں کی فروخت کے 52.3 فیصد کے مساوی اور گزشتہ برس کی نسبت 7.6 فیصد پوائنٹس ز ائد ہے۔