بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران استغاثہ نے 43 ہزار دیوانی مقدمات دائر کرنے کے لئے گھریلو تشدد کا شکار عمر رسیدہ افراد، معذوروں اور خواتین کو مدد فراہم کی ہے۔ یہ تعداد 2022 کی نسبت 21.9 فیصد زائد ہے۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ نے بتایا کہ امداد حاصل کرنے والے افراد کے مفادات متاثر ہوئے تھے جو کہ یا تو مقدمہ دائر کرنے سے ڈرتے تھے یا پھر انہیں اس کےطریقہ کار کے بارے میں علم نہیں تھا۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ نے بتایا کہ 2023 کی پہلی ششماہی میں چینی استغاثہ نے مشکلات کا شکار 37 ہزار قانونی متاثرین کو مدد فراہم کی۔ یہ تعداد گزشتہ برس کی نسبت 65.7 فیصد زائد ہے۔