• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی امدادی ٹیمیں زلزلے سے متاثرہ ترکی میں مشن مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئیںتازترین

February 18, 2023

چین کی امدادی ٹیم کے ارکان ترکی کے آدانا ہوائی اڈے پر ایئر چائنہ کے چارٹرڈ طیارے میں سوارہو رہےہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی طرف سے ترکی روانہ کی گئی امدادی ٹیمیں اپنے امدادی مشن کو مکمل کرنے کے بعد ایک چارٹرڈ طیارے کے ذریعے بیجنگ واپس پہنچ گئیں۔

 چین کی ہنگامی انتظام کی وزارت کے مطابق چینی امدادی ٹیم کے سربراہ ژاؤ منگ نے کہا کہ 8 فروری کو متاثرہ علاقے میں پہنچنے کے بعد چینی امدادی ٹیموں نے زلزلے کے مرکز کے قریب جنوبی ترک صوبے ہاتے میں تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں کیں۔

 ٹیم نے 7لاکھ مربع میٹر سے زیادہ رقبے کے ساتھ 87 عمارتوں میں امدادی کارروائیاں سر انجام دیں۔ انہوں نے زندہ بچ جانے والے  ملبے میں پھنسے 6 افراد کو نکالا اور مرنے والے11 افراد کو تلاش کیا۔