• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین،گھریلو نرسنگ کو باضابطہ بنانے کے لئے عملی اقدمات شروعتازترین

March 28, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں صحت بارے اعلیٰ حکام نے گھر میں نرسنگ خدمات کے حوالے سے تجرباتی ضابطے جاری کردیئے ہیں۔

چائنہ ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق قومی صحت کمیشن نے رواں ماہ کے اوائل میں گھروں میں نرسنگ خدمات کرنے والوں کے لئے آزمائشی ضابطے شائع کئے ہیں جس بارے 14 اپریل تک عوام سے رائے طلب کی جارہی ہے۔  یہ نگہداشت کے ایسے ادارے ہیں جنہوں نے رہائشی مقامات کو 3 برس یا اس سے کم عمر بچوں کے لئے نرسری میں تبدیل کیا ہوا ہے۔

رپورٹ میں آزمائشی ضابطوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایسے ادارے 5 سے زائد بچوں کی نگہداشت نہیں کرسکتے اور ہر نگران زیادہ سے زیادہ 3 بچوں کو سنبھال سکتا ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق نگہداشت کرنے والوں کو نرسری دیکھ بھال اور بچوں کی صحت میں تجربہ کار یا تعلیمی پس منظر کا 

حا مل ہونا چاہئے۔ انہیں  ذہنی صحت ، خوراک کے تحفظ ، ابتدائی طبی امداد اور آگ سے بچاؤ میں تربیت حاصل کرنی چاہئے۔

اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ذہنی بیماری یا مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے یہ پیشہ اختیار نہیں کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق گھر پر نگہداشت خدمات فراہم کرنے والوں کی نگرانی ویڈیو کیمرے سے کی جائے۔ یہ کیمرے رہائش اور کھیلنے کی جگہ کا احاطہ کرتے ہوں اور ان کی فوٹیج کو کم سے کم 90 دن تک محفوظ رکھا جائے۔

کیپیٹل یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ بزنس کی  پروفیسر ماؤ ژویان نے کہا کہ گھریلو نرسری کی سہولیات کا قیام چین میں بچوں کی نگہداشت کے نظام میں ایک مثبت اضافہ ہے اور یہ مختلف خاندانوں کے مختلف مطالبات کو پورا کرنے کے لئے ملک کی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیا ضابطہ ایسی خدمات فراہم کرنے والوں سے متعلق ضابطوں میں خلا کو پر کرتا ہےاور یہ ان کی ترقی میں معاونت کرتے ہوئے ان کی نگرانی بھی کرے گا۔