• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ترقی کے لئے تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے:نائب صدرتازترین

July 11, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ترقیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہے۔

چینی نائب صدرنے ان خیالات کا اظہار عالمی ایکشن برائے مشترکہ ترقی کے فورم کی پہلی اعلیٰ سطح کی  کانفرنس کے غیر ملکی شرکاء سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین جدیدیت کے اپنے راستے کے ذریعے تمام محاذوں پر اپنی  قوم کی عظیم تجدید کو آگے بڑھا رہا ہے، اور اسی طرح وہ ترقی پر اتفاق رائے کو مضبوط بنانے، ترقیاتی چیلنجز سے نمٹنے اور مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لیے تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے پر عملدرآمد اور ہم نصیب مستقبل کے ساتھ انسانی کمیونٹی کی تعمیر کے کام کو تیز کیا جا سکے۔ ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے شرکاء نے ترقیاتی ایجنڈے کی قیادت کرنے، تعاون کے لیے پلیٹ فارم کی فراہمی  اور ترقی پذیر ممالک کی آوازاٹھانے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔