• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، تھری گارجز ہائیڈرو پاور اسٹیشن سے 16 کھرب کلو واٹ آورز سے زائد بجلی کی پیداوارتازترین

July 10, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے دریائے یانگسی پر واقع تھری گارجز ہائیڈرو الیکٹرک پاور اسٹیشن نے جولائی 2003 میں بجلی پیدا کرنے کے لیے اپنا پہلا جنریٹر یونٹ قائم کرنے کے بعد سے 20 سال میں16 کھرب  کلو واٹ آورز سے زائد بجلی پیدا کی ہے۔

تھری گارجز ہائیڈرو الیکٹرک پاور اسٹیشن کی جانب سے گزشتہ دو دہائیوں میں تیار کی جانے والی صاف توانائی کا تخمینہ  48 کروڑ ٹن سے زائد معیاری کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی کے مساوی ہے۔

یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو 1.32 ارب  ٹن تک کم کرتا ہے جس سے چین کو صاف، کم کاربن، محفوظ اور موثر توانائی کے نظام کی تعمیر میں مدد ملتی ہے۔

34 ہائیڈرو پاور ٹربو جنریٹرز کے ساتھ ہائیڈرو پاور اسٹیشن کی مشترکہ توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت2 کروڑ 25 لاکھ  کلو واٹس ہے اور 88.2 ارب  کلو واٹ آورز کی سالانہ بجلی کی پیداوار کا خاکہ بنایا گیا ہے۔

چین کے بجلی کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی سمجھا جا نے والا ہائیڈرو پاور اسٹیشن بنیادی طور پر چین کے مشرقی، وسطی اور جنوبی حصے کو صاف بجلی کی ترسیل کرتا ہے۔