تیان جن (شِنہوا) چین کی شمالی بلدیہ تیان جن کی بندرگاہ پر گزشتہ روز لائبیریا میں اندراج شدہ ایک کروزجہاز لنگرانداز ہوا ہے جو کہ گزشتہ 3 برس میں تیان جن بندرگاہ پر آنے والا پہلا بین الاقوامی کروزجہاز ہے۔
ڈریم نامی اس کروز جہاز کی لمبائی 261 میٹرز اور چوڑائی 40 میٹرز ہے جبکہ مجموعی وزن 77 ہزار 500 ٹن ہے۔ جہاز میں 1 ہزار سے زائد کیبن ہیں جس میں 2 ہزار سے زائد مسافروں کی گنجائش ہے۔
جہاز کے لنگرانداز ہونے کےلئے موثر انتظامات کئے گئے ہیں۔ مقامی حکام نے 60 سے زیادہ چینی اور غیر ملکی عملے کو بندرگاہ میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے لئے تمام ضروری کارروائی آن لائن پوری کرنے میں مدد فراہم کی۔
چین کے شمال میں تیان جن طویل عرصے سے کروز جہازوں کی آمد کا مرکز رہا ہے۔ نوول کرونا وائرس کے بعد لائبیریا کے کروز جہاز کی آمد شہر میں کروز سیاحت کی بحالی کا آغاز ہے۔