• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، ذرائع پیداوار کی قیمتوں میں اضافہتازترین

March 14, 2023

بیجنگ (شِنہوا)سرکاری اعداد و شمار کے مطابق فروری کے آخر کے مقابلے میں مارچ کے اوائل میں چین میں زیادہ تر پیداواری اشیاء کی قیمتیں زیادہ رہیں۔

قومی ادارہ برائے شماریات (این بی ایس) کے مطابق حکومت کی جانب سے نگرانی کی جانے والی 50 اشیاء میں سے 22 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 21 کی قیمتیں کم رہیں اور 7 میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

یہ اعداد و شمار ہر 10 دن بعد جاری کیے جاتے ہیں جو ملک بھر میں 31 صوبائی سطح کے علاقوں میں تقریباً 2 ہزار ہول سیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کے سروے پر مبنی ہیں۔