بیجنگ(شِنہوا) چین کے ثقافتی شعبے نے آمدنی کے اعتبار سے گزشتہ برس مستحکم نمو کو برقرار رکھا جبکہ اس کے ساتھ نئے کاروباری ماڈل سامنے آئے۔ قومی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ برس اس شعبے کے بڑے اداروں کی مشترکہ کاروباری آمدن 165.5 کھرب یوآن (تقریبا 22.9 کھرب امریکی ڈالرز)تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 1 فیصد زائد ہے۔ قومی ادارہ شماریات نے بتایا کہ 2022 میں صنعتوں کا منافع 2.8 فیصد بڑھ کر 12.7 کھرب یوآن ہوگیا۔ ڈیجیٹل اشاعت اور اینی میشن جیسی واضح نئے کاروباری اقسام پرمشتمل شعبوں کی آمدن میں 6.7 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 50.1 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو مجموعی آمدن کا 30.3 فیصد ہے۔ قومی ادارہ شماریات کے مطابق2022 کے دوران 2 کروڑ سے زائد سالانہ آمدن والے ثقافتی اداروں میں تحقیق و ترقی اخراجات 152.9 ارب یوآن رہے جو گزشتہ برس کی نسبت 6.4 فیصد زائد ہے۔