• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین سرمایہ کاری کے لیے اب بھی سب سے پرکشش ممالک میں سے ایک ہے:اے ایم چیم ساوتھ چائنہ کی رپورٹتازترین

February 28, 2023

چین کے جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے شیامن میں منعقدہ 22 ویں چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے سرمایہ کاری و تجارت میں ایمبریر ای 190-ای 2 طیارے کے ماڈل کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِنہوا)

گوانگژو (شِنہوا) امریکی چیمبر آف کامرس ان ساؤتھ چائنہ (اے ایم چیم ساوتھ چائنہ) کے مطابق چین کو سرمایہ کاری کے لیے اب بھی سب سے پرکشش ممالک میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جہاں اس سال مزید کمپنیاں دوبارہ سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

 چین کے کاروباری ماحول سے متعلق چیمبر نےسالانہ وائٹ پیپرجاری کیا ہے جسےغیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے اداروں  کی نظروں سے چین کے کاروباری ماحول کا مشاہدہ کرنے کے لیے  اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ وائٹ پیپر ستمبر سے دسمبر 2022 تک 200 سے زائد کمپنیوں کے سروے پر مبنی ہے۔ سروے میں کاروباری اداروں میں، 40 فیصد مکمل طور پر غیر ملکی ملکیتی کمپنیاں  اور تقریباً 20 فیصد غیر ملکی کمپنیوں اور مشترکہ منصوبوں کے نمائندہ دفاترشامل ہیں۔  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سروے میں شامل 90 فیصد سے زائد کمپنیاں چین کو سرمایہ کاری کے اہم ترین مقامات میں سے ایک سمجھتی ہیں۔  رپورٹ کے مطابق، نصف سے زائد کمپنیوں نے اپنی عالمی آمدنی کا 30 فیصد سے زیادہ چین سے کمایا جبکہ 45 فیصد کی گزشتہ سال چین سے آمدنی میں نمایاں یا معمولی اضافہ ہوا ۔ رپورٹ کے مطابق چین دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے جس میں سب سے زیادہ متحرک مارکیٹ ہے۔ اگرچہ اس کی معیشت کسی حد تک وباکی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کی زد میں ہے، لیکن زیادہ تر کمپنیاں اب بھی چین کو اپنے مستقبل کے اسٹریٹجک ترقیاتی منصوبوں کا ایک اہم حصہ سمجھتی ہیں، اورسروے میں شامل 75 فیصد کمپنیاں 2023 میں چین میں دوبارہ سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں،جو تقریباً 3 فیصد زیادہ ہیں۔