ووہان (شِنہوا) چین کے وسطی صوبہ ہوبے کی غیر ملکی تجارت سال 2022 کے پہلے 10 ماہ کے دوران 513.66 ارب یوآن (تقریباً 71.43 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے ۔ مقامی کسٹمز کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت یہ 18.5 فیصد زیادہ ہے۔
ووہان کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطا بق جنوری سے اکتوبر تک صوبے کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 25.6 فیصد بڑھ کر 348.06 ارب یوآن ہو گئی ۔ دوسری جانب درآمدات 6 فیصد بڑھ کر 165.6 ارب یوآن ہو گئی ہیں۔
صوبے کے نجی شعبے کے تعاون سے غیر ملکی تجارت کا حجم 321.38 ارب یوآن تک پہنچ گیا جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 25.6 فیصد زیادہ ہے جبکہ یہ صوبے کی مجموعی غیر ملکی تجارت کا 62.6 فیصد بنتا ہے۔
صوبہ کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی ایسوسی ایشن (آسیان ) کے ساتھ ہوبے کی تجارت رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران 79.38 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 36.1 فیصد زیادہ ہے۔
علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے دیگر اراکین کے ساتھ صوبے کی تجارت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 20.8 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ملکوں کے ساتھ صوبہ کی تجارت میں اس مدت کے دوران 36.7 فیصد اضافہ ہوا۔