• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 7th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، سنکیانگ میں بین الاقوامی ڈانس فیسٹیول کا آغازتازترین

July 12, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے شمال مغرب میں واقع سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے کے شہر ارمچی میں چھٹا چائنہ سنکیانگ انٹرنیشنل ڈانس فیسٹیول 20 جولائی سے 5 اگست تک منعقد ہوگا۔

بیجنگ میں منعقدہ ایک نیوز کانفرنس میں اعلان کیا گیا  کہ  اس ایونٹ میں 11 ممالک کے ڈانسرزکو  مدعو کیا گیا ہے اور اس میں 60 پرفارمنسز پیش کی جائیں گی۔

بیلے، فوک ڈانس ڈرامہ اور میوزیکل ڈرامہ جیسے آرٹ کی اقسام میں اٹھائیس پروڈکشنز پیش کی جائیں گی جن میں مشہور چینی بیلے ڈانس ڈرامہ "دی ریڈ ڈیٹیچمنٹ آف ویمن" اور بیلے ڈانس ڈرامہ "دی سلیپنگ بیوٹی" شامل ہیں جس میں بیلاروس کے ڈانسرز شامل ہیں۔

2008 میں شروع ہونے والے ڈانس فیسٹیول کے دوران ایک فیشن شو اور ڈانس تخلیق پر ایک ورکشاپ سمیت سائیڈ لائن سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔