چین ،چینی وزیر خارجہ چھن گانگ دارالحکومت بیجنگ میں سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بالاکرشنن سے ملاقات کر ہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے اپنے سنگاپور کے ہم منصب ویوین بالاکرشنن سے ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات کے دوران چھن نے کہا کہ چین سنگاپور کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی امور میں سنگاپور کے منفرد کردار کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور دوطرفہ تعلقات میں نئی پیش رفت کے حصول کے لیے سنگاپور کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
دونوں ملکوں کی جدیدیت کے باہمی فروغ اور انضمام کے لیے اہم مواقع کی موجود گی کا حوالہ دیتے ہوئے چھن نے کہا کہ دونوں فریقوں کو ایک دوسرے کی ترقیاتی حکمت عملیوں کے مابین زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی تلاش کرنی چاہیے۔ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کو آگے بڑھانا چاہیے اور تعاون کو اعلی سطح تک لے جانے کوفروغ دینا چاہیے۔
اس موقع پر گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے بالاکرشنن نے کہا کہ نوول کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کی مدد کی ہے اورہر دکھ سکھ کی گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سنگاپور اور چین کے درمیان باہمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جبکہ عملی تعاون بھی ہموار طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔
بالاکرشنن نے اس بات کوواضح کیا کہ دونوں فریقوں کے مفادات انتہائی مربوط ہیں۔ سنگاپور مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کی بھرپور توقعات رکھتا ہے۔ سنگاپور چین کے ساتھ مل کر کثیرالجہتی کو برقرار رکھے گا اور امن و خوشحالی کا تحفظ جاری رکھے گا۔