• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین سمندری امور کیدن کے موقع پر ہفتہ بھر پرمشتمل سرگرمیاں منعقد کرے گاتازترین

July 01, 2023

بیجنگ(شِنہوا )چین 11 جولائی کو آنے والا اپنا 19واں سمندری امورکا دن منانے کے لیے جولائی کے وسط میں ایک ہفتے پر محیط سرگرمیوں کا ایک سلسلہ شروع کرے گا۔چینی نائب وزیر ٹرانسپورٹ فوشویِن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سرگرمیاں چین  کے شمالی شہر کانگ ژو میں سمندری امورکے دن کی صبح ایک فورم کے ساتھ شروع ہوں گی۔فو نے کہا کہ 2022 میں چین کی شپنگ انڈسٹری کی ترقی کے بارے میں ایک رپورٹ  مرکزی فورم پر جاری کی جائے گی جبکہ میری ٹائم سیکٹر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو ایوارڈز دیئے جائیں گے ۔اس دوران نیوی گیشن ٹیکنالوجی اور سیفٹی، آبدوزوں کے بین الاقوامی عملہ کے امور، پورٹ اور شپنگ کمپنیوں، ڈریجنگ اور میری ٹائم کلچر پرمخصوس اجلاس بھی ہوں گے۔