بیجنگ(شِنہوا) چین کے شہری ریل ٹرانزٹ نیٹ ورکس سے مسافروں کے سفر میں گزشتہ برس کی نسبت 37.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزارت ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ گزشتہ ماہ چین کے 54 شہروں میں شہری ٹرانزٹ نیٹ ورکس کے ذریعے 2 ارب 44 کروڑ مسافر دورے ہو ئے۔ اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد 2019 میں اوسط ماہانہ سطح سے 22.6 فیصد زائد تھی۔ وزارت کے مطابق جون کے اختتام تک چین میں 295 اربن ریل ٹرانزٹ لائنیں فعال تھیں جن کی کل لمبائی 9728.3 کلومیٹر ہے۔