• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، شہری رہائشیوں میں کھپت بڑھانے کی خواہش میں اضافہتازترین

July 02, 2023

یجنگ(شِنہوا) مرکزی بینک کے ایک نئے سروے کے مطابق  2023 کی دوسری سہ ماہی کے دوران چین کے شہری افراد گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں کھپت میں اضافہ کرنے کے خواہش مند ہیں۔ پیپلز بینک آف چائنہ کی جانب سے منعقدہ ایک سروے کے مطابق چین کے 50 شہروں میں کئے گئے 20 ہزار اربن بینک ڈیپازٹرز میں سے 24.5 فیصد نے دوسری سہ ماہی کے دوران کھپت بڑھانے پر آمادگی کا اظہار کیا جو گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 1.2 فیصد پوائنٹس زیاد ہ ہے۔سروے مطابق رہائشی 2023 کی تیسری سہ ماہی کے دوران زیادہ تر تعلیم، طبی دیکھ بھال اور سیاحت پر اپنے اخراجات میں اضافہ کرنے کی امید کر رہے ہیں۔ زیادہ بچت کرنے والے رہائشیوں کی تعداد مجموعی جواب دہندگان کا تقریبا 58 فیصد ہے جو  گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ سرمایہ کاری کے لئے زیادہ تیار جواب دہندگان کا تناسب  17.5 فیصد تھا جو  گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 1.3 فیصد پوائنٹس کم ہے۔ سروے کے مطابق بینکس، بروکریج فرمز اور انشورنس کمپنیز کی مالیاتی مصنوعات جواب دہندگان کے لئے ترجیحی سرمایہ کاری کے اختیارات کی فہرست میں سب سے اوپر ہے جبکہ اس کے بعد ٹرسٹ فنڈز اور اسٹاکس ہیں۔