شنگھائی(شِنہوا) شنگھائی میں عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس 2023 اربوں کی خریداری اور سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کے ساتھ ختم ہو گئی۔ شنگھائی میونسپل کمیشن آف اکانومی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر وو جن چھنگ نے کہا کہ کانفرنس میں 11 ارب یوآن (1.5 ارب امریکی ڈالرز) مالیت کے خریداری کے معاہدوں پر دستخط ہوئے اور 28.8 ارب یوآن مالیت کے 32 بڑے سرمایہ کاری منصوبوں پر اتفاق کیا گیا۔ رواں سال کے ایونٹ میں 400 سے زائد کمپنیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے مرکزی مقام پر نمائش کا مجموعی رقبہ 50 ہزار مربع میٹرز تھا۔جب سالانہ تقریب کا افتتاح کیا گیا تو یہ دونوں اعداد و شمار 2018 کے بعد سے اپنی بلند ترین سطح پر تھے ۔ کانفرنس میں 30 سے زائد نئی مصنوعات بھی متعارف کرائی گئیں۔ وو نے کہا کہ شنگھائی مصنوعی ذہانت کی صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے کانفرنس کے پرکشش اثر کا بھرپور استعمال کرے گا۔ کانفرنس کی میزبانی شنگھائی میونسپل حکومت اور سات مرکزی حکومتی ایجنسیز نے کی جن میں قومی ترقی و اصلاحات کمیشن اور وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں۔