بیجنگ (شِنہوا) چین کی میٹرولوجیکل اتھارٹی نے جمعہ کے روز کچھ علاقوں میں شدید گرج چمک کے موسم بارے بلیو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
نیشنل میٹرولوجیکل سینٹر کے مطابق جمعہ کی سہ پہر سے ہفتہ کی سہ پہر تک ہیبے ، بیجنگ ، تیان جن، جیلن، لیاؤننگ اور شان ڈونگ کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
سینٹر کے مطابق جیلن، لیاؤننگ، ہیبے، بیجنگ ، تیان جن، شان ڈونگ، سیچھوان، یون نان،گوانگ شی ، گوانگ ڈونگ اور ہائی نان کے کچھ حصوں میں 20 ملی میٹر سے 50 ملی میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ بارش ہوگی۔
میٹرولوجیکل سینٹر نے عوام کو سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے بارے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تجویز دیتے ہوئے بیرونی سرگرمیوں کو کم کرنے کا مشور دیاہے۔
متاثرہ پانی میں کام کرنے والے یا ٹرانزٹ کرنے والے جہازوں کو بندرگاہ پر واپس چلے جانا چاہئے یا متبادل راستہ اختیار کرنا چاہئے۔
چین میں شدید گرج چمک کے موسم کے لئے تین سطح کا رنگین کوڈڈ موسمیاتی وارننگ سسٹم موجود ہے جس میں نارنجی سب سے زیادہ شدید انتباہ کی نمائندگی کرتا ہےاور اس کے بعد پیلے اور نیلے رنگ کا نمبر آتا ہے۔