• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 7th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سائنسی تجربے کے بعد زمین پر واپس لائے گئے نمونے سائنسدانوں کے حوالےتازترین

June 05, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے خلائی اسٹیشن تیان گونگ سے چین کے شین ژو-15 انسان بردار خلائی جہاز کے واپسی کیپسول کے ساتھ سائنسی تجربات کے نمونوں کی ایک نئی کھیپ زمین پر واپس لائی گئی ہے۔

روزنامہ سائنس و ٹیکنالوجی نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ یہ نمونے خلائی ایپلی کیشن سسٹم کے سائنس دانوں کو مزید تحقیق اور مطالعے کے لیے فراہم کردیئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خلائی ایپلی کیشن سسٹم نے شین ژو -15 خلائی جہاز کے واپسی کیپسول کے ساتھ مجموعی طور پر 15 سائنسی منصوبوں کے تجرباتی نمونے واپس بھیجے۔

نمونوں کا وزن 20 کلوگرام سے زائد ہےجسے زندگی اور مادی تجربات میں استعمال کیا جائے گا۔

سائنسدان زندگی کے تجربات میں نمونوں پر مالیکیولر بائیولوجی، سیل بائیولوجی، مدار میں نشوونما اور میٹابولزم کا تجزیہ کریں گے۔

مادی تجربات کے نمونوں کا لیبارٹری ٹیسٹ اور تجزیہ کیا جائے گا تاکہ مواد کی جسمانی خصوصیات اور کیمیائی تبدیلیوں کا مطالعہ کیا جاسکے جو زمینی کشش ثقل کے ماحول میں جاننا مشکل ہے۔

شین ژو-15 کا واپسی کیپسول اتوار کی صبح 6 بج کر 33 منٹ (بیجنگ وقت) پر چین کے شمالی اندرون منگولیا خود اختیار خطےمیں ڈونگ فینگ لینڈنگ مقام پر اترا۔