• San Francisco, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین سائبراسپیس قانون پرعملدرآمد کی نگرانی کا نظام تشکیل دے گاتازترین

September 08, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین اپنے سائبراسپیس ریگولیٹرز کے ذریعے انتظامی قانون پر عملدرآمد کی  نگرانی کا ایک نظام  تشکیل دینے پر غور کر رہا ہے۔ سائبراسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنہ (سی اے سی) نے جمعرات کو سائبراسپیس کے انتظامی محکموں کے قانون نافذ کرنے کے طریقہ کار سے متعلق قوانین کا ایک مجموعہ جاری کیا ہے تاکہ اس حوالے سے عوام کی رائے حاصل کی جاسکے۔سی اے سی نے کہا کہ ان قوانین کا مقصد سائبر اسپیس کے انتظامی اداروں کے ذریعے ذمہ داریوں کی قانون پر مبنی کارکردگی کو یقینی بنانا، شہریوں، قانون کے شعبے سے متعلقہ افراد اور دیگر اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ اور قومی سلامتی اور عوامی مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔سائبر اسپیس کے انتظامی محکمے منصفانہ اور کھلے پن کے اصولوں کی پابندی  کرتے ہوئے  قواعد کے مطابق انتظامی جرمانے عائدکرنے میں عوامی نگرانی کے تابع ہوں گے۔شہریوں، قانون کے شعبے سے متعلقہ افراد  اور دیگر تنظیموں کو انتظامی جرمانوں کے خلاف شکایات یا رپورٹ درج کرانے کا حق ہوگا۔ قوانین میں کہا گیا ہے کہ سائبر اسپیس ریگولیٹرزعملدرآمد  میں ہونے والی غلطیوں کی اصلاح کریں گے۔