• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، رشوت لینے پر سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کے سابق ڈپٹی کمانڈرکو13 سال قید کی سزاتازترین

April 19, 2023

جینان(شِنہوا)چین میں سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کے سابق ڈپٹی کمانڈر یانگ فولن کو رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر 13 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

شان ڈونگ صوبے میں جینان کی ثانوی عوامی عدالت نے منگل کو اپنے فیصلے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سابق رکن قائمہ کمیٹی اور کور کمیٹی کے سیکرٹری کمیشن برائے سیاسی وقانونی امور یانگ کو30لاکھ یوآن (4لاکھ 36ہزار 47ڈالر)جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ رشوت کے طور پر لی گئی  رقم اور اس سے حاصل ہونے والا سود بھی واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کرایا جائے گا۔

یانگ 2001 سے 2020 کے درمیان اپنے سابقہ عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منصوبوں کے ٹھیکے دینے ،ملازمت میں ترقی اور قانونی مقدمات جیسے معاملات میں دوسروں کی مدد کرنے کے مجرم پائے گئے ، جس کے بدلے اس نے3کروڑ4لاکھ 90ہزاریوآن سے زیادہ مالیت کی رقم اور تحائف براہ راست یا اپنے رشتہ داروں کے ذریعے غیر قانونی طور پر وصول کیے۔