بیجنگ(شِنہوا) چین رواں سال فینگ یون سیریز کے دو مزید موسمیاتی سیٹلائٹ لانچ کرے گا۔ موسمیاتی ادارے کے مطابق،ان سیٹلائٹس میں سے ایک فینگ یون- 3ایف( ایف وائی- 3ایف)موسم کی پیش گوئی اور ماحولیاتی اور آفات کی نگرانی جیسے شعبوں میں خدمات فراہم کرنے کے لیے پہلے سے موجود ایف وائی -3سی کی جگہ لے گا۔
10 پے لوڈز سے لیس یہ سیٹلائٹ اگست میں خلا میں بھیجا جائے گا۔ دوسرا سیٹلائٹ، ایف وائی -3جی بارش کی پیمائش کرنے والا سیٹلائٹ ہے جو بنیادی طور پر تباہ کن موسمی نظام میں شدید بارشوں کی نگرانی کے لیے استعمال ہوتا ہے اور دنیا بھر میں درمیانی اور کم عرض بلد میں بارش کی 3ڈی ساخت کی معلومات فراہم کرتا ہے۔ چار پے لوڈز سے لیس اس سیٹلائٹ کو اپریل میں لانچ کیا جائے گا۔