• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین رئیل اسٹیٹ سے متعلق مخصوص شہری پالیسیوں کو بہتربنائے گاتازترین

July 15, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے مالیاتی محکمے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں مخصوص شہری  پالیسیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے۔ پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) کے مانیٹری پالیسی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ژو لین نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ  رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں طلب اور رسد کے تعلق میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں، اس لیے مارکیٹ کے زیادہ اہم مرحلے کے دوران متعارف کرائی گئی پالیسیوں کو بہتر کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر پراپرٹی مارکیٹ سال کے آغاز سے مستحکم رہی ہے، لیکن کچھ پراپرٹی فرموں میں مستقل خطرات کو ختم ہونے میں ابھی بھی وقت درکار ہوگا۔ مرکزی بینک کے کریڈٹ ڈیٹا نے پراپرٹی مارکیٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی ۔ بینکوں نے جنوری سے جون تک رہن کی مد میں 35 کھرب یوآن (490 ارب96 کروڑ ڈالر) قرض دیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 510 ارب یوآن زیادہ ہے، جب کہ پراپرٹی کی ترقی کے لیے مجموعی نئے قرضے گزشتہ سال سے200 ارب یوآن اضافے سے420 ارب یوآن تک پہنچ گئے۔