• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، پہلی ششماہی کے دوران ٹرکس کی فروخت میں کمیتازترین

July 16, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران پک اپ ٹرکس کی فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت 0.5 فیصد کمی واقع ہوئی۔ چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق چین میں اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر 2 لاکھ 59 ہزار پک اپ ٹرکس فروخت ہوئے۔ ان میں 71 ہزار پیٹرول سے چلنے والے ٹرک تھے جن کی فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت 33.7 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی مدت میں چین کے سرفہرت پانچ پک اپ ٹرک ساز اداروں کی مشترکہ فروخت 2 لاکھ 3 ہزار یونٹس رہی  جو گزشتہ برس کی نسبت 0.3 فیصد کم ہے۔اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد ملک میں پک اپ ٹرک کی مجموعی فروخت کے 78.2 فیصد کے مساوی ہے جو 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.1 فیصد زائد ہے