بیجنگ (شِںہوا) چین میں 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران عمومی اعتبار سے فی کس قابل استعمال آمدن 10 ہزار 870 یوآن (تقریباً 1579.6 امریکی ڈالرز) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 5.1 فیصد زائد ہے۔
قیمت میں کٹوتی کو مدنظررکھتے ہوئے فی کس قابل استعمال آمدن میں یہ اضافہ گزشتہ برس سے 3.8 فیصد بنتا ہے۔
شہری فی کس قابل استعمال آمدن 14 ہزار 388 یوآن رہی جو عمومی اعتبار سے 4 فیصد اورحقیقی اعتبار سے 2.7 فیصد اضافہ ہے۔ جبکہ دیہی علاقوں میں آمدن 6 ہزار 131 یوآن رہی جو عمومی اعتبار سے 6.1 فیصد اور حقیقی اعتبار سے 4.8 فیصد زائد ہے۔
منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق 2023 کی پہلی سہ ماہی میں چین کی مجموعی قومی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 4.5 فیصد اضافہ ہوا۔