• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، پہلی سہ ماہی میں 42 مستقل اثاثہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کی منظوری دی گئیتازترین

April 24, 2023

بیجنگ (شِنہوا)چین  نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 42 مستقل اثاثہ سرمایہ کاری (ایف اے آئی) منصوبوں کی منظوری دے دی ہے جن کی مجموعی سرمایہ کاری 280 ارب 30 کروڑ یوآن (تقریباً 41 ارب 22 کروڑ ڈالر) ہے۔

 چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے مطابق منصوبے بنیادی طور پر ہائی ٹیک، توانائی اور پانی کے تحفظ کی صنعتوں میں ہیں۔

قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق فکسڈ اثاثہ جات کی سرمایہ کاری جو چین کی معیشت کے بڑے محرکوں میں سے ایک ہے، میں جنوری سے مارچ کے عرصے میں 5.1 فیصد کی مسلسل ترقی ریکارڈ کی گئی ۔

فکسڈ اثاثہ سرمایہ کاری میں بنیادی ڈھانچے، جائیداد، مشینری اور دیگرظاہری اثاثوں پر خرچ کیا گیا سرمایہ شامل ہے۔