• San Francisco, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، پانی کا غیر روایتی استعمال 2025 تک 17 ارب مکعب میٹر تک پہنچ جائے گاتازترین

July 03, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں غیر روایتی آبی وسائل کی مجموعی سالانہ کھپت 2025 تک 17 ارب مکعب میٹر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔

وزارت آبی وسائل اور قومی ترقیات و اصلاحات کمیشن کےجاری کردہ ایک حالیہ رہنما اصول کے مطابق دوبارہ استعمال ہونے والے پانی کے استعمال کی شرح پریفیکچر اور اس سے اوپر کی سطح کے پانی کی قلت کا شکار شہروں میں 25 فیصد سے زائد تک پہنچ جا ئے گی۔

غیر روایتی آبی وسائل میں دوبارہ استعمال ہو نے والا پانی، صاف کیا جا نے والا سمندری پانی،  بارش اور سیلابی پانی شامل ہیں۔

رہنما اصول کے مطابق ملک 2035 تک پانی کے غیر روایتی استعمال کے لئے ایک مضبوط پالیسی نظام اور مارکیٹ میکانزم تشکیل دے گا اور پانی کا استعمال معاشی ، کفایتی  منظم اور محفوظ ہوگا۔