چھانگ شا (شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہونان میں 2 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد شدید بارش سے متاثر ہوئے ہیں ۔ بارش سے 16 ہزار 400 ہیکٹرز سے زائد فصلوں کو نقصان پہنچا اور متعدد مکانات منہدم یا تباہ ہوگئے ۔
چونکہ صوبے میں موسلادھار بارشیں جاری ہیں جس کے سبب سیلاب کی روک تھام اور خشک سالی سے نجات کے صوبائی ہیڈ کوارٹرز نے جمعے کی سہ پہر کو سیلاب پر قابو پانے بارے ہنگامی اقدامات کو بڑھا کر تیسرے درجے پر کردیا تھا ۔
ہونان کے کچھ علاقے پہاڑسے آنے والے پانی اور مٹی کے تودے گرنے سے متاثرہوئے۔
ہونان کو 16 جون کے بعد سے رواں سال کے سیلابی موسم کے دوران شدید ترین موسلادھار بارش کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ہونان سے گزرنے والے دریائے یانگسی کے ایک بڑے معاون دریا ئے شیانگ جیانگ کے کچھ معاون دریاؤں میں مختصر سیلاب آیا تھا اور پانی کی سطح انتباہ کے نشان سے تجاوز کرگئی تھی۔
موسلا دھاربارش کے بروقت ردعمل کے پیش نظرمقامی حکام نے 18 ہزار سے زائد رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے ہیں۔
موسم کی تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق صوبے میں اتوار تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا اور موسلا دھار بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جون سے کم ہونے کا امکان ہے۔
چین میں سیلاب پر قابو پانے کے لیے ہنگامی ردعمل کا چار سطح کا نظام موجود ہے جس کا درجہ ون سب سے زیادہ شدید ردعمل کو ظاہر کر تا ہے۔