• Dublin, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نےرواں برس کی پہلی ششماہی میں701ارب یوآن کی سرمایہ کاری پر مبنی منصوبوں کی منظوری دیتازترین

July 18, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ سازنے2023 کی پہلی ششماہی میں701 ارب 10 کروڑیوآن (تقریباً 98 ارب 12 کروڑڈالر)کی مشترکہ سرمایہ کاری سے 91 فکسڈ اثاثوں کے منصوبوں کی منظوری دی۔

چین کے قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے ایک اہلکار جن شیان ڈونگ نے منگل کوکہاکہ ان میں بنیادی طور پر توانائی، ہائی ٹیک، نقل و حمل اور پانی کے تحفظ کے شعبوں کے منصوبے شامل ہیں۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق جنوری سے جون کے عرصے میں چین کے فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کی نسبت 3.8 فیصد اضافہ ہوا جو243 کھرب10 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔