بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریاستی کونسل کے حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں جس کے تحت نجی سرمایہ کاری فنڈز کی نگرانی اور انتظام بارے ضابطے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ریاستی کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ضابطہ 7 ابواب اور 62 شقوں پر مشتمل ہے جو یکم ستمبر 2023 سے نافذ العمل ہوگا۔
ضابطے کا مقصد نجی سرمایہ کاری فنڈ صنعت میں معیاری اور مثبت ترقی کی حوصلہ افزائی ، سرمایہ کاروں کے جائز حقوق اور مفادات کا بہتر تحفظ کرنا ہے۔
اس کے علاوہ صنعت کو حقیقی معیشت کی خدمت کے قابل بنانے کے لئے سائنسی اور ٹیکنالوجی اختراع کو فروغ دینے میں مزید کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا شامل ہے۔
یہ ضابطہ اس کے اطلاق کے دائرہ کار کو واضح کرتا ، نجی فنڈ منیجرز اور نگہبانوں کی ذمہ داریوں و ضروریات کی وضاحت کرتا ہے۔اس کے ساتھ یہ رقم اکٹھی کرنے اور سرمایہ کاری کے آپریشنز کو منظم کرتا، وینچر کیپٹل فنڈز کے لئے خصوصی اہتمام کرتا اور نگرانی و انتظام کی قانونی ذمہ داری کو مستحکم کرتا ہے۔