• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ہنگامی اقدامات کے سابق سینئر عہدیدار بدعنوانی کے الزام میں گرفتارتازترین

July 05, 2023

بیجنگ (شِنہوا) اعلیٰ عوامی استغاثہ کی ہدایت پر فوجیان صوبائی عوامی استغاثہ نے وزارت ہنگامی اقدامات کے ماتحت نیشنل فائر اینڈ ریسکیو ایڈمنسٹریشن کے سابق نائب سربراہ ژانگ فوشینگ کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

اعلیٰ عوامی استغاثہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ژانگ پر رشوت ستانی کا الزام ہے۔

ژانگ کا مقدمہ استغاثہ کے سپرد کرنے سے قبل اس کی تحقیقات قومی نگراں کمیشن نے کی تھی۔

اس مقدمے کی مزید کارروائی جاری ہے۔