بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکرکیون میکارتھی اور تسائی انگ وین کے درمیان ممکنہ ملاقات کے خلاف ٹھوس جوابی اقدامات سے خبردار کیاہے۔
ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ اگر یہ ملاقات تائیوانی رہنما کی امریکہ کے نام نہاد "ٹرانزٹ" کے دوران ہوتی ہے، تو یہ ایک اور اشتعال انگیزی ہوگی جوایک چین اصول کی سنگین خلاف ورزی ہوگی چین کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کو مجروح کرتے ہوئے آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کے لیے نقصان کا باعث ہوگی۔ ژو نے کہا کہ ہم اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں اوراس کا سخت جوابی اقدامات کے ساتھ جواب دیں گے۔ ژو نے کہا کہ نام نہاد "ٹرانزٹ" اشتعال انگیزی کا سبب ہے جو ایسےواقعات پر مشتمل ہوگا جو ایک چین کے اصول کی خلاف ورزی ہوں گے، انہوں نے مزید کہا کہ تسائی بین الاقوامی سطح پر "تائیوان کی آزادی" کے خیال کو آگے بڑھانے اورامریکہ میں چین مخالف قوتوں سے حمایت حاصل کرنے کے مواقع تلاش کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔