بیجنگ(شِنہوا)چین میں پولیس نے سامان اور انسانوں کی اسمگلنگ اور غیر قانونی ماہی گیری جیسی سمندری مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2022 میں 1 ہزار100 سے زائد مجرمانہ مقدمات دائر کئے۔
چین کی عوامی تحفظ کی وزارت کے مطابق مقدمات میں غیر قانونی سامان کی اسمگلنگ سے متعلق 15 بڑے اور سنگین جرائم کا سراغ لگایا گیا اور قرنطینہ کے بغیر سرحد کے ذریعے سمگل کی جانے والی5 ہزار ٹن سے زائد منجمد مصنوعات ضبط کی گئیں۔
2022 میں عوامی تحفظ کے اداروں نے کاروباری اداروں اوربندرگاہوں پر سمندر سے متعلق کارروائیوں کے ساتھ حفاظتی رہنمائی اور معائنہ کو مضبوط بنایا، 5ہزار 700 حفاظتی خامیوں کی نشاندہی کرکےانہیں دورکیا اور12 ہزار تنازعات کو حل کیا۔
وزارت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ چین کے عوامی تحفظ کے ادارے سمندری جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے تاکہ ملکی سلامتی سمیت معیشت اور معاشرے کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ایک ٹھوس حفاظتی لائن کھینچی جاسکے۔