• San Francisco, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز کی آزمائش کے لئے نیا سیٹلائٹ روانہ کر دیاتازترین

July 10, 2023

جیوچھوان (شِنہوا) چین نے شمال مغربی علاقے میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک نیا آزمائشی سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا ہے۔

سیٹلائٹ اتوار کی شام 7 بجے (بیجنگ وقت) پر لانگ مارچ۔ 2 سی کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا جو کامیابی سے مقررہ مدار میں داخل ہوگیا۔

یہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز کے لئے آزمائشی مشن انجام دے گا۔

یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 478 واں پرواز مشن تھا۔