• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے پبلک ٹرانسپورٹ میں چہرے پر ماسک کی پابندی ختم کردیتازترین

April 13, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین نے عام لوگوں کیلئے کوویڈ-19 کے انفیکشن سے بچاو کے لیے چہرے پر ماسک کے استعمال کے حوالے سے نئے رہنما اصول  جاری کیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ اب عوام کوپبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کے دوران چہرے پر ماسک پہننا لازمی نہیں ہے۔

کوویڈ-19 کی روک تھام کیلئے ریاستی کونسل کے طریقہ کار کے رہنما اصولوں کا مقصد ان حالات  کو واضح کرنا ہے جہاں لوگوں کو چہرے کا ماسک پہننے یا نہ پہننے کا انتخاب کرنا چاہیے۔

لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے وقت اور بڑے اجتماعات والی سپر مارکیٹوں، فلم تھیٹروں اور دیگر اِن ڈور مقامات میں داخل ہوتے وقت چہرے پر ماسک پہنیں۔

لوگوں کے پاس یہ انتخاب کرنے کا اختیار ہے کہ باہر کے مقامات جیسے عوامی بازاروں اور پارکوں میں چہرے کے ماسک پہننے ہیں یا نہیں۔ رہنما اصول کے مطابق طلباء کو سکول میں چہرے کے ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔