• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے نئے کوانٹم کمپیوٹنگ کلاؤڈ پلیٹ فارم کی رونمائی کردیتازترین

May 29, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کوانٹم کمپیوٹنگ کلاؤڈ پلیٹ فارم کی ایک نئی نسل جاری کی ہے جو محققین کو کلاؤڈ میں پیچیدہ کمپیوٹیشنل کام انجام دینے اور عوام کو مائیکرو سیکنڈ کی رفتار سے کوانٹم کمپیوٹنگ کا تجربہ کرنے کے قابل بناتی ہے۔

بیجنگ اکیڈمی آف کوانٹم انفارمیشن سائنسز (بی اے کیو آئی ایس)، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف فزکس (آئی او پی) اور چھنگہوا یونیورسٹی کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ پلیٹ فارم کو بیجنگ میں جاری 2023 ژونگ گوان چھون فورم میں جاری کیا گیا تھا۔

یہ تین سپر کنڈکٹنگ کوانٹم چپس کی کوانٹم کمپیوٹنگ طاقت کو بالترتیب 136، 18 اور 10 کیوبٹ پر مشتمل 50 کلومیٹر کے فزیکل خلائی فاصلے پر جمع کرسکتا ہے۔

بی اے کیو آئی ایس کے مطابق یہ پلیٹ فارم گزشتہ نومبر سے ٹیسٹنگ کے لیے کھلا تھا جو 2 ہزار سے زائد ملکی اور غیر ملکی صارفین کو کوانٹم کمپیوٹنگ ٹاسک کو 5 لاکھ سے زائد بار چلانے کی طرف راغب کر چکا ہے جس کے دوران اس کی کارکردگی مستحکم اور موثر رہی ہے۔

یہ اوپن کوانٹم اسمبلی لینگو ئج کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے اور آسان پروگرامنگ کے لئے گرافک انٹرفیس بھی فراہم کرتا ہے۔

کچھ تحقیقی ٹیمز اپنی سائنسی تحقیق اور ایپلی کیشن سافٹ ویئر کی تعمیر کے لئے کوانٹم چپس کو ایک فاصلے سے استعمال کرنے کے لئے پلیٹ فارم کا استعمال کر رہی ہیں  اور کوانٹم کمپیوٹنگ کی ماحولیاتی تعمیر سامنے آرہی ہے۔

آئی او پی کے محقق فین ہینگ نے کہا کہ کوانٹم کمپیوٹنگ کے ماحولیات کو کلاؤڈ پلیٹ فارم پر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے  لہذا ہمیں جلد از جلد کلاؤڈ پلیٹ فارم تیار کرنا چاہئے۔