بیجنگ(شِنہوا)چین نے چاند پر بھیجے گئے تحقیقی مشن چھانگ ای -4 پر نصب پے لوڈز کیڈیٹا سیٹس کی ایک نئی کھیپ جاری کی ہے۔چاند اور سیاروں کے ڈیٹا ریلیزسسٹم کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری ڈیٹا سیٹس میں 26 دسمبر 2021 اور 10 جنوری 2022 کے درمیان چھانگ ای -4 کے لینڈر اور روور پر نصب چار سائنسی پے لوڈز کے ذریعے حاصل کردہ 3,991.1 ایم بی پر مشتمل 803 ڈیٹا فائلز شامل ہیں۔چین کی جانب سے 8 دسمبر 2018 کو روانہ کیا گیا تحقیقی مشن چھانگ ای -4 تین جنوری 2019 کو چاند کے انتہائی دور جنوبی قطب کے آٹکن میدان میں واقع وون کرمن گڑھے میں اتراتھا۔اب تک، اس کا روور یوٹو-2 چاند کی دوسری طرف تقریبا 1ہزار500 میٹر کا سفر کر چکا ہے۔