• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے چاند کے نمونوں کا نیا ڈیٹا آن لائن جاری کردیاتازترین

March 15, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کی خلائی ایجنسی نے چھانگ ای-5 مشن کے ذریعے واپس لائے گئے چاند کے نمونوں کے چھٹے بیچ کا آن لائن ڈیٹا بیس شائع کیا ہے۔

چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے مطابق، محققین اور عوام ویب سائٹ www.clep.org.cn کے ذریعے قمری اور گہرے خلا میں کی گئی تحقیق کے سائنسی ڈیٹا اور نمونوں کے اجراء کے سسٹم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جہاں وہ ڈیٹا اور نمونوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

چھانگ ای- 5 تحقیقاتی مشن 17 دسمبر 2020 کو زمین پر واپس آیا تھا، جس نے چاند کی سطح سے کل 1ہزار731 گرام نمونے خاص طور پر چٹانیں اور مٹی اپنے ساتھ لایا ۔