بیجنگ (شِنہوا) چین کے مارکیٹ ریگولیشن کے ریاستی ادارے نے متعلقہ قانونی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اجارہ داری مخالف قانون کے چارمعاون ضابطے جاری کیے ہیں۔
15 اپریل سے نافذ العمل ہونے والے ان ضابطوں کے تحت ایسے کاموں کو ممنوع قرار دیا گیا ہے جو مسابقت کو خارج یا محدود کرنے، اجارہ داری معاہدوں کو حتمی شکل دینے یا مارکیٹ پوزیشنز کا غلط استعمال کرنے کے لیے انتظامی اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ ضوابط میں کنسینٹریشن آف انڈرٹیکنگ کے لیے اجارہ داری مخالف جائزہ عمل کا خاکہ بھی دیا گیا ہے۔
ادارے کے مطابق اجارہ داری مخالف 2022 کے ترمیمی قانون کی بنیاد پر، ضوابط میں انتظامی اور قانونی نفاذ میں درپیش نمایاں مسائل کو حل کیا گیا ۔