بیجنگ (شِنہوا) چین نے دنیا کے پہلے کثیرالجہتی سرمایہ کاری معاہدے،انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن فار ڈویلپمنٹ (آئی ایف ڈی) کو حتمی شکل دینے کےلیے مذاکرات کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیاہے۔
معاہدے کے متن پر ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کے حالیہ اجلاس کے بعد مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔ دنیا کے پہلے کثیر الجہتی سرمایہ کاری معاہدے آئی ایف ڈی کا مقصد سرمایہ کاری اقدامات کی شفافیت اور تخمینوں کو بہتر بنانا، سرمایہ کاری سے متعلق انتظامی طریقہ کار کو تیز اور آسان بنانا، اور پائیدار سرمایہ کاری کو فروغ دیناہے۔ آئی ایف ڈی معاہدہ پر ڈبلیو ٹی او میں بات چیت سب سے پہلے چینی کوششوں سے شروع ہوئی اور چین کی قیادت میں ڈبلیو ٹی او کے 110 سے زیادہ رکن ممالک نے مذاکرات میں شرکت کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے معاہدے کے متن پر ستمبر2020 میں مذاکرات شروع کئے گئے۔
چینی وزارت تجارت کے عہدیدار کے مطابق چین نے مذاکرات کے دوران متنازعہ مسائل کا عملی حل پیش کیا اور ان مذاکرات کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا، جس سے اسے فریقین کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔