• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، مرکزی سرکاری کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری میں اضافہتازترین

July 04, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران مرکز کے زیرانتظام سرکاری کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری میں مئوثر اضافہ ہوا ہے۔

ریاستی کونسل کے ریاستی ملکیتی اثاثوں کی نگرا نی اور انتظامی کمیشن (ایس اے ایس اے سی) کے مطا بق جنوری تا مئی کے دوران چین کے مرکزی سرکاری کاروباری اداروں نے 17 کھرب یوآن (تقریباً 235.6 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کی جو گزشتہ برس کی نسبت 12.5 فیصد زائد ہے۔

ایس اے ایس اے سی نے بتایا کہ رئیل اسٹیٹ کو چھوڑ کر مجموعی مقرر کردہ اثا ثہ جات میں سرمایہ کاری ابتدائی 5 ماہ کے دوران 10 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 20.4 فیصد زائد ہے۔

صرف مئی کے دوران چین کے مرکزی سرکاری کاروباری اداروں کی مجموعی سرمایہ کاری 380 ارب یوآن رہی جو ایک سال قبل کی نسبت 19.6 فیصد زائد ہے۔