بیجنگ (شِنہوا) چین نے موسم گرما کی کٹائی کو آسان بنا نے کی کوششوں کے دوران گندم کی خریداری کا ہدف برقرار رکھا ہے جس سے گندم مارکیٹ مستحکم رہی ہے۔
قومی خوراک اور اسٹریٹجک ذخائر انتظامیہ کے مطابق 30 جون تک چین میں اناج کے بڑے پیداواری علاقوں میں کاروباری ادارے تقریباً 25 ارب کلو گرام گندم خرید چکے تھے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ اناج کے بڑے پیداواری علاقوں میں گندم کی خریداری کی قیمت اوسطاً 2.76 یوآن (تقریباً 0.38 امریکی ڈالرز) فی کلوگرام ہے جبکہ مستقبل میں بھی قیمت مستحکم رہنے کی توقع کی جارہی ہے۔
چین خراب موسمی حالات کے باوجود اناج کی حفاظت کے لئے کثیرجہتی کوششیں کر رہا ہے۔ اس ضمن میں چین کے زرعی ترقیاتی بینک نے موسم گرما کے دوران اناج کی خریداری میں تعاون کے لئے 110 ارب یوآن کا قرض جاری ہے۔