• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، موبائل فون کی ترسیل میں اضافہتازترین

July 03, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں مئی کے دوران موبائل فون ترسیل گزشتہ برس کی نسبت 25.2 فیصد اضافے سے 2 کروڑ 60 لاکھ 37 ہزار ہوگئی ہے۔

وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماتحت تحقیقی ادارے چائنہ اکادمی برائے اطلاعات و مواصلات ٹیکنالوجی کے مطابق مئی کے دوران ترسیل میں سب سے بڑا حصہ فائیو جی خدمات سے لیس موبائل فونز تھا جس کی تعداد گزشتہ برس کی نسبت 13.7 فیصد اضافے سے 2 کروڑ 1 لاکھ 70 ہزار یونٹس رہی ۔

اعداد و شمار کے مطابق ابتدائی 5 ماہ کے دوران موبائل فون کی ترسیل مجموعی طور پر گزشتہ برس کی نسبت 0.7 فیصد کم ہوکر 10 کروڑ 80 لاکھ یونٹس رہی۔

 چینی موبائل مارکیٹ میں مئی کے دوران مقامی برانڈز کا غلبہ رہا جس کی ترسیل 2 کروڑ 24 لاکھ 30 ہزار یونٹس رہی ،یہ تعداد مئی کی کل ترسیل کا 86.2 فیصد ہے۔

چائنہ اکادمی برائے اطلاعات و مواصلات ٹیکنالوجی کے مطابق مئی کے دوران مجموعی طور پر 32 نئے ماڈلز مقامی مارکیٹ میں آئے جو گزشتہ برس کی نسبت 33.3 فیصد زائد ہے